شمالی وزیرستان اور پنجگور میں فورسز کی کارروائیاں 13 دہشت گرد ہلاک 3 اہلکار شہید

دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

شہید لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد سے ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

PARIS:
شمالی وزیرستان اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور خسورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات ملی تھیں، جس پر گذشتہ رات آپریشن کیا گیا، اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے لانس نائیک عبد الوحید شہید کا تعلق مظفرآباد اور سپاہی سکم داد شہید کا تعلق چھانگلا گلی ایبٹ آباد سے تھا۔ سپاہی سکم داد کی عمر 33 برس جب کہ لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس تھی۔




ادھر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایف سی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ذرائع کے مطابق اتوار کو علی الصبح علاقہ پروم میں ایف سی اور خفیہ ادارے نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈ رز بھی شامل ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمدکیا ، آپریشن میں ایف سی کا سپاہی ابراہیم شہید ہوا جس کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
Load Next Story