اے این ایف نے پورٹ قاسم میں کنٹینر سے375کلو ہیروئن برآمد کر لی5ملزم گرفتار
اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن آئل فلٹرز اور باتھ ٹب میں چھپاکر یوگینڈا اسمگل کی جارہی تھی،اے این ایف نےکنٹینر قبضےمیں لے لیا
NEW YORK:
اینٹی نار کورٹکس فورس نے ہیروئن کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، برآمد کی جانے والی 375 کلو گرام ہیروئن گاڑیوں کے آئل فلٹر اور باتھ ٹب کی آڑ میں یوگینڈا اسمگل کی جا رہی تھی،اے این ایف نے پورٹ قاسم سے کنٹینر قبضے میں لیکر 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔
برآمد ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 3 ارب 75 کروڑ سے زائد ہے، تفصیلات کے مطابق اینٹی نار کوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے ذریعے 375 کلوگرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران5 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ہیروئن کنٹینر میں موجود گاڑیوں کے آئل فلٹرز اور باتھ ٹب میں چھپائی گئی تھی جسے افریقی ملک یوگینڈا کے شہر کمالہ اسمگل کیا جارہا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے تمام ایئر پورٹ ، ریلوے اسٹیشنوں ، بس اڈوں و ٹول پلازوں پر نگرانی سخت کی ہوئی ہے۔
اسی دوران اے این ایف کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بیرون ملک منتقل کی جانی ہے، پورٹ قاسم پر منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی آپریشن ''امید نو'' کا حصہ ہے،کنٹینر سے برآمد کی جانے والی ہیروئن کی کھیپ کی مقامی مارکیٹ میں قیمت 15 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں برآمدہ ہیروئن کی مالیت 3 ارب 75کروڑ سے زائد ہے یہ ملکی تاریخ میں پکڑی جانے والی بڑی کھیپ ہے اس سے قبل1997میں 580 کلو گرام ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی تھی،کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے5 افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے اور ہیروئن اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔