پاک فوج نے کانگو میں سیلاب میں پھنسے 2 ہزار افراد کو بچالیا

کانگو میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار افراد متاثر ہوئے، آئی ایس پی آر

کانگو میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار افراد متاثر ہوئے، آئی ایس پی آر (فوٹو: آئی ایس پی آر)

لاہور:
پاک فوج کے امن دستوں نے کانگو میں آئے سیلاب میں پھنسے ہوئے 2000 سے زائد افراد کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی امن دستوں کی کانگو میں بھرپور امدادی کارروائی جاری ہے اور اب تک پاک فوج کے جوانوں نے کانگومیں سیلاب میں پھنسے 2000 سے زائد افراد کوریسکیو کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افریقی ملک کانگو کے اویرا ریجن میں شید سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، امن مشن میں شامل پاکستانی دستوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھی اور متاثرہ آبادی کو ادویات و خوراک بھی دیدی گئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق امن دستوں میں پاکستان کے 4 ہزار سے زائد جوان خدمات انجام دے رہے ہیں، 157 پاکستانیوں نے یو این امن مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں، پاکستانی امن دستوں کی کوششوں کو اقوام متحدہ میں بھی سراہا گیا۔

 



 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }