کراچی میں کورونا کے مشتبہ مریض کی جناح اسپتال میں خودکشی

مریض بالائی منزل پر کورونا وارڈ میں داخل تھا اور اس نے آئسولیشن کی کھڑکی توڑ کر نیچے چھلانگ لگادی

مریض بالائی منزل پر کورونا وارڈ میں داخل تھا اور اس نے آئسولیشن کی کھڑکی توڑ کر نیچے چھلانگ لگادی

سرکاری جناح اسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 31 سالہ شخص نے خود کشی کرلی۔

لانڈھی کے رہائشی شخص کو کورونا کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ اس نے اسپتال کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی جس کے تنیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں ایمرجنسی لے جایاگیا جہاں پر وہ دوران علاج انتقال کرگیا۔


مریض بالائی منزل پر کورونا وارڈ میں داخل تھا اور اس نے آئسولیشن کی کھڑکی توڑ کر نیچے چھلانگ لگادی۔ اسپتال حکام کے مطابق فواد علی نشے کا عادی تھا اور کئی روز قبل جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فواد علاج کے سلسلے میں عدم توجہی کا شکار تھا اور اس کا وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔ تاہم جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فواد علی نے عدم توجہی نہیں بلکہ نشہ نہ ملنے سے تنگ آکر خودکشی کی۔
Load Next Story