اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والوں کیلئے رعایتی پیکج تیار کرلیا

مسودے میں تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے دینے کی تجویز شامل ہے

اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیٹ بینک کی اسکیم کی منظوری دے گی, ذرائع۔ فوٹو، فائل

اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والی صنعتوں کے لیے پیکج تیار کرلیا جس کے تحت فائلرز صرف 3 فیصد کی شرح سود قرض لے سکیں گے جبکہ تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔


ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق مسودے میں تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے دینے کی تجویز شامل ہے۔ فائلرز کو 3 اور نان فائلر کو 5 فی صد شرح سود پہ قرضے ملیں گا۔ اسکیم کے تحت ہر شعبہ کو تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے مل سکیں گے جبکہ چھوٹے کاروباروں کیلئےگارنٹی کےبغیر50لاکھ تک قرضہ مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق تمام شعبوں کو قرض کی واپسی میں 6 ماہ کی مہلت حاصل ہو گی اور سہہ ماہی بنیادوں پر قرض واپسی کی اقساط ادا کرنا ہوں گی سکیم کے تحت دفاتر، سکول، کارخانے، بینک سمیت ہر شعبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکےگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیٹ بینک کی اسکیم کی منظوری دے گی جس کے بعد اسٹیٹ بینک پیکج پر فوری عملدرآمد شروع کر دے گا۔ سکیم سے قرض حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔
Load Next Story