62000 پاکستانی بیرون ملک سے وطن واپسی کے منتظر
اب تک 11529 پاکستانیوں کوبیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ
بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم "ایمرجنسی کرایسزمینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل کرایسزمینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔
وزیر خارجہ نے کرایسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پرموجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی ہے۔
وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہراوران کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔
ڈی جی کرائسزمینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کوبیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے، حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے۔