باسکٹ بال بھارت نے پاکستان کو امریکی کوچ دینے کی پیشکش کردی
پاکستانی نوجوانوں کے لیے بھارتی پیشکش قابل تحسین ہے، خالد بشیر
بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کو باسکٹ بال کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے امریکی کوچ فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
سیکریٹری فیڈریشن جنرل خالد بشیر کے مطابق بھارتی ہم منصب مسزہری شرما نے ایک خط کے ذریعہ یہ پیش کش کی، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی باسکٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کو ضروری تربیت کی فراہمی میں معاونت کی جائے، مسز ہری شرما نے کہاکہ فیڈریشن کے تحت امریکا سے آئے ہوئے4 پروفیشنل باسکٹ بال کوچ5 سالہ معاہدے کے تحت بھارت میں اسکول،کالج اورکلب کی سطح پرنوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بنیادی تربیت فراہم کرنے میں مصروف ہیں،اگر پاکستان رضا مند ہو تو ایک امریکی کوچ کو مختصر مدت کے لیے بھیجا جا سکتاہے، خالد بشیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے بھارتی پیشکش قابل تحسین ہے لیکن ہم فی الحال نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہیں، اچھا ٹیلنٹ ملنے کے بعد حکومتی سطح پر اجازت سے بھارتی پیشکش کا جواب دیا جائے گا۔