’’ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور‘‘

پی سی بی بھارت کے حق میں آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گا؟

پی سی بی بھارت کے حق میں آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گا؟ فوٹو: فائل

پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارتی ویمنز ٹیم کے ساتھ پوائنٹس شیئرنگ فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا سوچ رہا ہے، اس سے قبل فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے احتجاج کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ذرائع نے ''ایکسپریس نیوز''کو بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے پوائنٹس سسٹم کے خلاف آئی سی سی میں اپیل نہ کرنے کا امکان ہے، اس حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔


آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت نے گرین شرٹس کی میزبانی سے گریز کیا جس پر پاکستان نے تمام6پوائنٹس پانے کے لیے آئی سی سی سے رجوع کیا تھا، اس نے15اپریل کو دونوں ٹیموں کو تین، تین پوائنٹس دینے کا اعلان کیا تھا،اس فیصلے کے بعد تمام6 پوائنٹس نہ ملنے پر پاکستانی ویمنز ٹیم ورلڈکپ کیلیے براہ راست جگہ پانے میں ناکام رہی۔

پوائنٹس کی اس تقسیم کے سبب بھارت کو فائدہ ہوا اور اس کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا، پاکستان کو اب کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا، پی سی بی مئی کے پہلے ہفتے تک فیصلے کیخلاف اپیل کا حق رکھتا ہے۔

 
Load Next Story