دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین میں 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین میں 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 18 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث متاثرین کی تعداد 31 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ تقریباً 2 لاکھ 18 ہزار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 60 ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 27 ہزار 359 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں 23 ہزار 822 اور فرانس میں 23 ہزار 660 سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ برطانیہ میں 21 ہزار 678، ایران میں 5 ہزار 877، چین میں 4633 اور نیدرلینڈز میں 4566 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین نے 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنےکا اعلان کیا ہے، امریکی ریاستوں جارجیا، ٹیکساس، مشی گن اور الاسکا میں بھی کچھ پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فرانس میں بھی 11 مئی سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی وباء کے باعث کینیڈا کی مساجد میں نماز کے اجتماع پر پابندی ہے، مقامی حکومت نے ٹورنٹو سمیت 3 شہروں میں ماہ رمضان کے دوران صرف اذان مغرب بذریعہ لاوڈ اسپیکر دینے کی اجازت دی ہے جب کہ کینیڈا کی تاریخ میں ایسا پہلی بارہوا ہے۔
Load Next Story