بلدیاتی نظام کے مسودے کوقانونی شکل دینے کا کام جاری ہےگورنرسندھ
جہاں بلدیاتی نظام سے متعلق اتنا انتظارکرنا پڑاوہاں تھوڑا اورکرلیں،گورنر سندھ
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو قانونی شکل دینے کا کام جاری ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ جہاں بلدیاتی نظام سے متعلق اتنا انتظارکرنا پڑاوہاں تھوڑا اورکرلیں کیوں کہ بلدیاتی نظام کےآرڈیننس کا اجرااہم قانون سازی کا معاملہ ہے اوراس حوالے سے تمام اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارانے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کی آنکھ بند کرکے حمایت نہیں کریں گےاس کاباریک بینی سےجائزہ لیاجائےگا۔
اے این پی نے بھی نئے بلدیاتی نظام پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم کمشنری نظام کے حق میں ہیں اورچاہتے ہیں کراچی اورحیدرآباد کی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔
مسلم لیگ(ق) کےرہنماحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پران کی جماعت کا کافی حد تک اتفاق ہوچکا ہے۔