عمراکمل پر تاحیات پابندی لگاتے ہوئے جائیداد بھی ضبط کرنی چاہیے ذوالقرنین
پی سی بی کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی، ذوالقرنین حیدر
وکٹ کیپربیٹسمین ذوالقرنین حیدر بھی فکسنگ ایشو پر ایک بار پھر میدان میں آگئے، اپنے ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کو کم قرار دیتے ہوئے تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ بیٹسمین کی تمام جائیداد بھی ضبط ہونی چاہیے۔
ذوالقرنین حیدر نے الزام لگایا کہ 2010 میں مجھے ڈرایا دھمکایا گیا، میں کم عمر تھا دباؤ برداشت نہ کرسکا، یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پی سی بی کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی، میرے کیریئر کے راستے میں بھی ان ہی لوگوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا اور واپسی کے لیے پْرامید ہوں، میری چیئرمین پی سی بی اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ موقع دیا جائے۔