ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ہے قحط پڑجائیگا وزیر زراعت

فضائی اسپرے سے ہی ٹڈی دل کاخاتمہ ممکن ہے،وفاق سندھ کی مدد نہیں کررہا،فصلیں تباہ ہورہی ہیں،اسماعیل راہو

اس وقت پاکستان تین بڑی آفاتوںکو جھیل رہا ہے،پہلی کورونا،دوسری ٹڈی دل کاحملہ اور تیسر ی وفاقی حکومت ہے فوٹو : فائل

صوبائی حکومت نے ٹڈی دل کے سندھ میں فصلوں پرحملے کے وقت مدد نہ کرنے پروفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیاہے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہونے اپنے وڈیو بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت پاکستان تین بڑی آفاتیں جھیل رہا ہے،پہلی کورونا،دوسری ٹڈی دل اور تیسر ی وفاقی حکومت جو دونوں وباؤں کو بڑھا رہی ہے۔


نیازی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، لوگوں کو کوروناوائرس ہلاک کررہاہے اور فصلوں کوٹڈی دل کھاکر ناس کررہی ہے،اتنی بڑی زرعی قومی ایمر جنسی میں وزیراعظم کا کردار فقط ایک تماشہ بن کررہ گیاہے، ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی اورپاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائے گا، وفاق ٹڈی دل پر سندھ کی کوئی مدد نہیں کررہا،ٹڈی دل کی وجہ سے سندھ کی فصلیں تباھ ہورہی ہیں اوراس وقت سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدید خطرات لاحق ہیں جس کا خاتمہ فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہے،سندھ کے پاس فضائی جھاز اسپریکے لیے نہیں ہے یہ وفاق کا کام ہے،کئی علاقوں میں ٹڈی دل کاخاتمہ کرنے کیلیے سندھ حکو مت اپنے فنڈزسے گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کررہی ہے۔

اسماعیل راہونے مزید کہاکہ عقل کے عاری حکمران کیوں نہیں سمجھتے، اگر ملک کی زراعت کو نقصان ہوا تو پورا ملک بھوک اور افلاس کے نظر ہو جائے گا،وفاق کو ایک سال سے خطرے سے آگاہ کررہے ہیں لیکن کورونا کی طرح ٹڈی دل میں بھی سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہے،ملک کی 60 فیصد دیہی آبادی کا انحصار 100 زراعت پر ہے,40 فیصد شہری آبادی کو بھی کھانے کی ضروری اشیازراعت سے ہی سپلائی ہوتی ہیں۔
Load Next Story