مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدارجلبابی اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ کردی گئی

مولانا دیدار علی جلبانی کی تدفین خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے نواحی گاؤں جلبانی میں کی جائے گی

نماز جنازہ میں مجلس وحدت المسلمین اور شعیہ علما کونسل کے رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

KARACHI:
گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار علی جلبابی اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ ایم جناح روڈ پر ادا کی گئی جس میں علامہ راجا ناصر عباس، علامہ حسن ظفر نقوی جب کہ مجلس وحدت المسلمین اور شعیہ علما کونسل کے رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نمازہ جنازہ کے شرکا نے نمائش چورنگی پر احتجاج بھی اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایم جناح روڈ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا جب کہ ایوان صدر روڈ، ضیاءالدین احمد روڈ، وزیراعلیٰ ہاوس جانے والی سڑک بند کرنے کے باعث صدر کے علاقوں، شاہراہ فیصل اور ٹاور پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کراچی یونیورسٹی کے قریب کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری مولانا دیدار علی جلبابی اور ان کے محافظ جاں بحق ہوگئے تھے۔ مولانا دیدار علی جلبانی کی تدفین خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے نواحی گاؤں جلبانی میں کی جائے گی۔
Load Next Story