88 ممالک سے ایک لاکھ پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں معید یوسف
88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں اور ان میں سے بیشتر کوواپس آنا ہے، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے 88 ممالک میں موجود ایک لاکھ پاکستانی موجودہ صورت حال کے باعث وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معید یوسف نے کہا کہ 88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں اوران میں بیشتر کو واپس آنا ہے، ایک لاکھ پاکستانی وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں، 38 ممالک سے 15 ہزار مسافروں کو واپس لاچکے ہیں، ہم خلیجی ممالک میں پھنسے مزدور اور دیہاڑی دار افراد کو واپس لارہے ہیں، سعودی عرب میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستانیوں کو شفاف طریقے سے وطن واپس لایا جارہا ہے، خصوصی پرواز چلانے کے لیے متعلقہ ملک کے سفیرسے رابطے ہوتے ہیں، متعلقہ ملک کے سفیر فیصلہ کرتے ہیں کہ کون خصوصی پرواز کے ذریعے جاسکتے ہیں، وطن واپس آنے والے خواہشمند پاکستانی متعلقہ سفارت خانے میں اپنا نام رجسٹر کروائیں۔
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہم بہترین حکمت عملی سے کام کررہے ہیں، آج سے 10 مئی کے درمیان ہم 30 مزید پروازیں شروع کررہے ہیں، خصوصی پروازوں کےلیے مسافر ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مسافروں کو واپسی کےلیے پروٹوکول پرعمل درآمد کرنا ہوگا، وطن واپس آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں پی آئی اے کو رسائی نہیں، امریکا کےلیے جلد پاکستانی خصوصی پرواز شروع ہوجائے گی۔