عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
فی تولہ سونا 95200 روپے دس گرام سونا گھٹ کر 81619 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر بڑھا اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے گھٹ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 1702 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تاہم پاکستان میں ہفتے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 81 ہزار 619 روپے ہوگئی۔