الیکشن کمیشن نے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا

معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھ کر نئی مردم شماری کرائی جائے، الیکشن کمیشن

سرکاری اور غیر سرکاری اندازوں کے مطابق پاکستان کی آبادی بڑھ کر 18 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔ فوٹو؛فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آخری بارمردم شماری 1998 میں ہوئی جس کے بعد مردم شماری نہیں ہوئی، یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھ کر نئی مردم شماری کرائی جائے تاکہ ملک کی آبادی کا صحیح تعین کیا جاسکے۔


پاکستان میں آخری بار مردم شماری 1998 میں کی گئی تھی جس کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ تھی، تاہم سرکاری اور غیر سرکاری اندازوں کے مطابق پچھلے 15 سالوں میں پاکستان کی آبادی بڑھ کر 18 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 5 مردم شماری ہوچکی ہیں، پہلی مردم شماری 1951، دوسری 1961، تیسری 1972، چوتھی 1981 اور پانچویں 1998 میں کی گئی تھی۔
Load Next Story