وزیراعلی پنجاب کی صوبے بھر میں مستحق افراد کے لئے دسترخوان لگانے کی ہدایت
قیمتوں میں استحکام کے لئے تمام ادارے کردار ادا کریں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو صوبے بھر میں مستحق افراد کے لئے دستر خوان لگانے کی ہدایت کی ہے۔
ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت ضروری اشیا کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اشیائے خور و نوش اور عام ضرورت کی چیزوں کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے ضروری اشیا کی قیمتوں میں استحکام آیااس استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے متحرک کردار ادا کریں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت د ہی ان کی اولین ترجیح ہے اسی لئے پنجاب کے عوام نے انہیں ایک بار پھر اس مسند پر بٹھایا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں دستر خوان لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے اور کابینہ کمیٹی اور چیف سیکریٹری ہر ہفتے 3 شہروں کے دورے کی رپورٹ دیں۔