بھارتی عدالت نے بکی سنجیو چاولہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض چاؤلہ کو رہا کرنے کا حکم، وہ 76 دن سے حراست میں ہیں، تحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں، جج اشوتوش

2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض چاؤلہ کو رہا کرنے کا حکم، وہ 76 دن سے حراست میں ہیں، تحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں، جج اشوتوش۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دہلی کی ایک عدالت نے بکی سنجیو چاولہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خصوصی جج اشوتوش نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض چاؤلہ کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ 76 دن سے حراست میں ہیں، تحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں۔


یاد رہے کہ پولیس بڑی کوششوں کے بعد چاؤلہ کو فروری میں لندن سے بھارت لے آئی تھی جبکہ دہلی ہائیکورٹ نے انھیں تاحکم ثانی حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سنجیو چاولہ کرکٹ کے چند بڑے اسکینڈلز میں ملوث ہیں جس میں جنوبی افریقہ کے آنجہانی کپتان ہنسی کرونیے کا فکسنگ اسکینڈل بھی شامل ہے۔

 
Load Next Story