شمی گرین پچز دیکھ کر زیادہ بریانی کھانے لگتے ہیں روہت شرما

ٹیم میں شمی اور جسپریت بمرا میں اچھی مسابقت چل رہی ہے، بھارتی اوپنر

ٹیم میں شمی اور جسپریت بمرا میں اچھی مسابقت چل رہی ہے، بھارتی اوپنر۔ فوٹو:فائل

بھارتی اوپنر روہت شرما نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد شمی گرین پچز دیکھ کر زیادہ بریانی کھانے لگتے ہیں۔

شمی اور روہت شرما نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور تب سے بھارت کے کئی یادگار مقابلوں کا حصہ رہے ہیں۔ ایک پروگرام میں اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے شمی میں ایک عادت دیکھی کہ جب بھی وہ گرین پچز دیکھتے ہیں تو زیادہ بریانی کھاکر اپنی قسمت کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔


انھوں نے مزید کہاکہ ٹیم میں شمی اور جسپریت بمرا میں اچھی مسابقت چل رہی ہے۔

 
Load Next Story