لڑکی زیادتی کیس میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا آسارام باپو کا مفرور بیٹا نارائن سائی گرفتار
نارائن سائی کو نئی دہلی اور ہریانہ کی سرحد کے پاس سے ان کے ایک دوست کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، پولیس۔
بھارتی پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا آسا رام باپو کے مفرور بیٹے نارائن سائی کو 58 روز بعد گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کے روحانی پیشوا آسا رام باپو کے بیٹے نارائن سائی کو نئی دہلی اور ہریانہ کی سرحد کے پاس سے ان کے ایک دوست کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، نارائن سائی کو لڑکی سے زیادتی کے کیس میں گجرات پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ حکومت نے نارائن سائی کی اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے انعام رکھا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ نارائن سائی کے والد آسارام باپو پر اپنے آشر م میں ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے اور مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔