عالمی یوم آزادی صحافت آج منایا گیا

اس سال کا موضوع ’صحافت خوف اور جانبداری کے بغیر‘ ہے

اس سال کا موضوع ’صحافت خوف اور جانبداری کے بغیر‘ ہے

دنیا بھر میں 3 مئی 2020 کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیر اہتمام یوم آزادی صحافت منایا گیا۔

اس دن اہل صحافت اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ آزادی اور ذمے داری کے ساتھ پریشر گروپس، پر تشدد عناصر یا ریاستی دباؤ سے بے خوف رہتے ہوئے عوام کے اطلاعات تک رسائی کے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے جب کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے جاری رکھیں گے۔


اس سال کا موضوع 'صحافت خوف اور جانبداری کے بغیر' ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا چیلنج میں لوگوں میں آگاہی کے ذریعے مدد کرنے کے سلسلے میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور میڈیا غلط معلومات کا توڑ مہیا کرتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی اور قانونی حق پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ شبلی فراز نے قلم کے وقار کےلئے صحافیوں کی طر ف سے دی جانے والی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔
Load Next Story