نادرا کا پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کھولنے کا اعلان

سائلین ، تصدیق کنندگان اور عملے پر ماسک پہننا اور احتیاطی تدبیر اختیار کرنا لازم ہوگا

کراچی میں قائم نادرا کے 3 نادرا میگا سینٹرز بھی پیر 4 اپریل سے ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے جائیں گے. (فوٹو، فائل)

نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی(نادرا) نے پیر 4 اپریل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میگا سینٹر سمیت دیگر دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر4 بجے اور جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ کراچی میں قائم نادرا کے 3 نادرا میگا سینٹرز بھی پیر 4 اپریل سے ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ


ڈی جی نادرا سندھ میرعجم درانی کا کہنا تھا کہ نائیکوپ اور پی او سی کے حامل شہری قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کریں۔ ستمبر 2019سے30 جون 2020تک زائد المعیاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جاچکی ہے۔شناختی کارڈز کی وصولی کے لیے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔ 4 مئی کو دفتر فعال ہونے پر نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔ عوام سے التماس ہے کے نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کا بائیو میٹرک یا ترمیم وتنسیخ کے لیےدفتر آنا ضروری ہو۔ترجمان نادارا کا کہنا ہے کہ شہری دفاترآنے سے پہلے نادرا کال سینٹر7000پرکال کریں۔

یہ بھی پڑھیے: ستمبر2019 سے منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع

نادرا نے دفاتر میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے اور ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دفاترآنے والے شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے متعین کردہ طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا۔
Load Next Story