وزیر اعظم کا کینیڈین ہم منصب کو فون کورونا وائرس صورت حال پر تبادلۂ خیال
عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ نفرت انگیز سلوک اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا
وزیر اعظم عمران خان نے کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں کہا ہے کہ ترقی پذٰیر ممالک کو وبا سے مقابلے میں مسائل کا سامنا ہے امید ہے کینیڈا قرضوں میں نرمی کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کینڈین ہم منصب کو فون کرکے قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ کااظہار کیا۔ کورونا وائرس وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال اورباہمی دل چسپی کےدیگرامورپر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی غیر معمولی تباہی کی وجہ سےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ ترقی پذیرممالک کوانفیکشن پرقابوپانےمیں دشواریوں کا سامنا ہے۔ امیدہےکینیڈاقرضوں میں نرمی کےعالمی اقدام کی حمایت کرےگا۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کےشہریوں کی وطن واپسی پرتبادلہ خیال اور مشترکہ مفادکے امور پر پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔ عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال میں بھارت میں مسلمانوں کےساتھ امتیازی اور نفرت انگیز سلوک پرتشویش کااظہار کیا اورکینیڈین ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے بھی آگاہ کیا