بھارت سیاچن سے اپنی فوجیں نکال کرمسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے سرتاج عزیز

ہزاروں بھارتی فوجی روزمرہ اشیا کی چیزیں استعمال کرکے فاضل مواد گلیشئرپر پھینکتےہیں جو گلیشیئر کیلئےخطرہ ہے، سرتاج عزیز

دونوں ممالک جامع مزاکرات اور انڈس واٹر کمیشن سمیت مختلف طریقوں سے مسائل حل کوکرنے میں مصروف ہیں،سرتاج عزیز فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہاہے کہ سیاچن گلیشئر پر بھارتی فوج کی موجودگی پاکستان کے ماحول کے لئے شدید خطرہ ہے۔


سرکاری ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جو پانی کی قلت کاسامنا کررہاہے جبکہ بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر سیاچن کی برف کو تباہ کررہی ہے جو کہ پاکستانی پانیوں کے ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہے، سرتاج عزیز نے سیاچن پر بھارتی افواج کی موجودگی کوبڑا مسئلہ قراردیا اور بھارت پر زور دیا کہ وہ گلیشئرسے اپنے فوجی نکال کر اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، ہزاروں بھارتی فوجی روزمرہ اشیاء کی چیزیں استعمال کرکے فاضل مواد گلیشئر پھینکتے ہیں جو گلیشیئر کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسائل کے حوالے سے مشیر خارجہ نے کہاکہ دونوں ممالک جامع مزاکرات اور انڈس واٹر کمیشن سمیت مختلف طریقوں سے ان کو حل کوکرنے میں مصروف ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سینیٹ نے پہلے ہی پانی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مختلف سمتوں کے تعین اور اس سلسلے میں سفارشات کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، منصوبہ بندی کمیشن کاوژن 2025پانی کے ذخائر پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا اور وہ ملک میں پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع ترقیاتی حکمت عملی تیار کرے گا۔
Load Next Story