عالمی مارکیٹ میں ایکبار پھر اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گرگئی
فی تولہ سونا 94800 روپے اور دس گرام سونا گھٹ کر 81276 روپے کا ہوگیا، صرافہ مارکیٹ
لاہور:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافہ اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے گھٹ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 1706 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 94 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 81 ہزار 343 روپے ہوگئی۔