بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ایل او سی فائرنگ پر شدید احتجاج
چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے
ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شہید، ایک بچی زخمی
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانا بنایا جارہا ہے، چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی تھی۔