کراچی میں کورونا وائرس سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال نے اہلکار کو گھر پر ہی قرنطینہ کرنے کا کہا، پولیس
WASHINGTON DC:
کورونا وائرس نے کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں کی بھی جان لیلی۔
پولیس کے مطابق کراچی پولیس کے 2 اہلکار کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، گزشتہ روز کورونا سے پہلی ہلاکت انورجہانگیر نامی اہلکار کی ہوئی تھی جب کہ آج اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس بھی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس کو کرونا مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال کی جانب سے گھر پر ہی قرنطینہ کرنے کا کہا گیا تاہم آج صبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں انیس کی موت ہوگئی۔