سندھ میں تاجروں کا 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان
کاروبار کھولنے کا اعلان تاجر تنظیموں اور انجمنوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا
سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی کے تمام تجارتی مراکز کی نمائندہ انجمنوں اور تاجر تنظیموں کا اجتماعی اجلاس گذشتہ روز کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع سے تمام اتحاد ، الائنسز اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے شرکت کی اور تمام حاضرین کے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیہ کے تحت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں رضوان عرفان ، جمیل پراچہ ، شرجیل گوپلانی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس ہی کے دوران صوبائی وزیر برائے بلدیات محترم ناصر حسین شاہ نے بھی ٹیلی فونک بیان میں فی الفور احکام جاری کرکے SOP کی فوری تیاری کا حکم دیا۔