سحری و افطار میں لوڈشیڈنگ روزے دار پریشان
کوئی ایسا رمضان نہیں گزرا جس میں سحری و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی گئی ہو، شہری
شہر قائد میں سحری و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے دعوے ایک بار پھر دھرے کے دھرے رہ گئے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انھیں اندھیرے میں ہی سحری کرنا پڑی۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری سے کچھ دیر قبل شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا اور شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے،متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی ، بلدیہ ٹاؤن ، قائم خانی کالونی،سائٹ ایریا، ہارون آباد، نیوکراچی، اورنگی اور متصل دیگر علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں شہریوں نے سحری بھی اندھیرے میں کی جس کے باعث انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ساتھ نماز فجر بھی شہریوں کو بجلی کے بغیر ہی ادا کرنا پڑی۔
متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ہر بار رمضان سے قبل اس بات کے دعوے کیے جاتے ہیں کہ سحری و افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجود کبھی کوئی ایسا رمضان نہیں گزرا جس میں سحری افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی ہو،مذکورہ علاقوں میں شہری کئی گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ 132 کے وی کی لائن میں ٹرپنگ کے باعث کچھ فالٹس آ گئے تھے جنھیں کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیموں نے بروقت کام کرکے انھیں دور کر دیا، ان فالٹس کے باعث شہر کے کچھ علاقے اس سے متاثر ہوئے، بعدازاں مرمتی کام کے بعد تمام تر متاثرہ علاقوں میں بجلی چند گھنٹوں بعد ہی معمول کے مطابق بحال کردی گئی۔