لاہور ہائیکورٹ نیب اختیارات کیخلاف چوہدری برادران کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

چودهری شجاعت اور چودهری پرویز الہی نے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی

چودهری شجاعت اور چودهری پرویز الہی نے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی طرف سے امجد پرویز اور بار کے صدر طایر نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹس پیش ہوئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کیس کی سماعت سننے ہائیکورٹ پہنچ گئے،


بعد ازاں دو رکنی بنچ نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مئی کو جواب طلب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چوہدری برادران نیب چیئرمین کے اختیارات کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے

واضح رہے چودهری شجاعت اور چودهری پرویز الہی کی لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔
Load Next Story