بلدیاتی انتخابات کا 18 جنوری کو انعقاد مشکل ہی نہیں ناممکن ہے شرجیل میمن
اگر انتخابات جلد بازی میں کرائے گئے تو وہ کبھی شفاف اور پرامن نہیں ہوں گے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں من مانی کی تو یہ صوبائی اسمبلی کے منظور کئے گئے قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔ انھوں نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرائے جائیں اور اگر انتخابات میں جلد بازی کی گئی تو وہ کبھی شفاف اور پرامن نہیں ہوسکتے۔