ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

پی آئی ے کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا

پی آئی ے کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
حکومت نے کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی ے کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان کے لیے روانہ ہوگی۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ملک کے لیے قربانی دینے پر پاکستان کو ان پر فخر ہے، وہان میں شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء وزیراعظم عمران خان کے بہادر سپاہی ہیں۔
Load Next Story