منی ایکسچینج سے ایک کروڑ روپے لوٹنے والے3ملزم گرفتار23لاکھ روپے دستی بم اور اسلحہ برآمد
سرغنہ ہاشم کا گارڈن میں منشیات کا اڈا ہے،ملزم عذیر بلوچ گروپ سے وابستہ تھا،ملزم نے 35 افراد کو قتل کیا،ڈی آئی جی
KARACHI:
ایس آئی ٹی پولیس نے منی ایکسچینج میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی مارنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی نقدی ، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔
ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عذیر جان بلوچ سے ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ نے پریس کانفرنس میں کیا، انھوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر گلیکسی منی ایکسچینج میں ڈکیتی کی واردات میں ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے3 ملزمان محمد ہاشم رضا عرف تارو ولد نواب حیدر ، علی اکبر عرف علی ولد محمد بشیر اور ارسلان میمن عرف میمن ولد محمد الیاس میمن کو ساؤتھ انویسٹی گیشن ٹیم کے ڈی ایس پی زاہد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کھارادر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر کے لوٹی جانے والی رقم میں سے23 لاکھ روپے جس میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔
4 دستی بم،3 ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ملزمان کو کھارادر سے گرفتار کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ محمد ہاشم کا گارڈن میں منشیات کا اڈا ہے اور ملزم پہلے متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ رہا بعدازاں مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور اب وہ لیاری گینگ وار کے عذیر جان بلوچ گروپ سے منسلک تھا ،ملزم 35 سے زائد قتل ، ڈکیتی ، بھتہ خوری ، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم نے 40 افراد پر مشتمل اپنا گروپ بنایا ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم نے دھوبی گھاٹ پر پولیس کی بکتر بند پر فائرنگ کی تھی جس سے 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے ، ملزم نے عثمان آباد میں خالد بابا کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا، ملزم نے تفتیش میں لیتھ مشین والے عبدالرؤف ، پلمبر عبدالطیف ، جلیبی والے کوکن سمیت کئی افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ان وارداتوں کے مقدمات گارڈن تھانے میں درج ہیں۔
ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پلاسٹک کے دانوں سے بھرے ہوئے 20 کنٹینرز بھی لوٹے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم علی اکبر عرف علی گلیکسی منی ایکسچینج میں کافی عرصے کیشیئر تھا اور واردات کے حوالے سے اسی نے مخبری کی تھی ، ملزم علی اکبر واردات کے دوران برقع پہن کر لڑکی کے روپ میں آیا تھا اور واردات کے بعد ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا انھوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی صدر مختار خاصخیلی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کی جیل توڑ کر فرار ہونے والے منشیات فروش گل زمان کو صدر میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ،ملزم کو انسداد منشیات عدالت نے 25 سال کی سزا سنائی تھی، ملزم کے خلاف جیل سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج ہے،ڈی آئی جی ساؤتھ نے کامیاب چھاپہ مارکارروائیوں اور ملزمان کی گرفتاری میں شامل پولیس پارٹی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔