مہنگائی گراں فروشی روکنے کیلیے ٹائیگر فورس کی خدمات لے لی گئیں
ایس او پیز طے ،ٹائیگر فورس ممبران کی طرف سے شکایت ملنے پر متعلقہ اے سی اور مجسٹریٹ فوری ایکشن لینے کا پابند ہوگا
مہنگائی کنٹرول کرنے اور گراں فروشی روکنے کیلیے ٹائیگر فورس کی خدمات حاصل کرلی گئیں جو کورونا وائرس کیساتھ سرکاری ریٹس پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں گئے۔
ایس او پیز طے کر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو آگاہ کر دیا گیا ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹائیگر فورس کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں لاہوریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ کورونا وائرس اور گراں فروشی روکنے کیلیے انکی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ، ٹائیگر فورس کو مختلف علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، شہر میں کورونا کی روک تھام اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے ، ٹائیگر فورس کے کارکن ضروریات زندگی کی اشیاء کی ریٹ لسٹ آویزاں کروانے میں مدد کریں گے۔
شکایات موصول ہونے پر فورس ممبران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو آگاہ کریں گے جو پابند ہوگا کہ ٹائیگر فورس کی شکایات پر فوری عمل کریں جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا ۔