صدر وزیراعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون خیریت دریافت کی
نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں پر پوری قوم کا شکرگزار ہوں، اسد قیصر
صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کی اور ان کی صحیت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ صدر عارف علوی نے اسپیکر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن میں موجود اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور ان سے خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے اسد قیصر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور ان خیریت دریافت کی آرمی چیف نے اسپیکر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نیک تمناؤں اور خصوصی دعائوں پر قوم کا شکرگزار ہوں، سب کو مل کر اس وبا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔