پیسوو امیونائزیشن تھراپی کے ذریعے کورونا کا پہلا مریض صحت یاب

مریض کو 30 اپریل کو پلازما لگایا گیا اور وہ 8 مئی کو مکمل صحت یاب ہوگیا، ڈاکٹر طاہر شمسی

بلڈ پلازما کی ایک فائل فوٹو

پیسوو امیونائزیشن تھراپی کے ذریعے کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا۔

ادارہ برائے امراض خون کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پیسوو ایمیونائزیشن تھراپی کے ذریعے کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا، متاثرہ شخص کا تعلق کراچی سے ہے جسے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔


ڈاکٹر کے مطابق مریض کو 30 اپریل کو پلازما لگایا گیا تھا اور 8 مئی کو مریض مکمل صحت یاب ہوگیا تھا، مریض کا کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ بھی کیا گیا اور پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق اس وقت ایک درجن سے زائد مریضوں پر پیسوو امیونائزیشن تھراپی استعمال کی جارہی ہے۔
Load Next Story