جوش برولن اور ڈیانے لین میں باقاعدہ طلاق ہوگئی

جوش برولن اور ڈیانے لین نے اگست 2004 شادی کی تھی دونوں میں طلاق کی وجہ گھریلو جھگڑے بتائے جاتے ہیں

لاس اینجلس کی عدالت نے جوڑے میں باقاعدہ طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکار جوش برولن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ڈیانے لین میں باقاعدہ طلاق ہوگئی ۔


امریکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکارہ ڈیانے لین نے رواں سال فروری میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔ اور طلاق کے حتمی کاغذات 27 نومبر کو عدالت میں جمع کروائے ۔گزشتہ روز لاس اینجلس کی عدالت نے جوڑے میں باقاعدہ طلاق تی تصدیق کردی ہے واضح رہے کہ جوش برولن اور ڈیانے لین نے اگست 2004 شادی کی تھی دونوں میں طلاق کی وجہ گھریلو جھگڑے بتائے جاتے ہیں ڈیانے لین نے اپنے نام سے برولن ہٹا لیا ہے۔
Load Next Story