یوایس جونیئر اسکواش پاکستانی پلیئرز کو ویزے مل گئے
3ماہ تک تحقیقات کے بعد اجازت نامہ موصول،ایونٹ کا 13 دسمبر سے نیویارک میں آغازہوگا۔
یوایس جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے مل گئے، امریکی سفارت خانے نے 3 ماہ تک دستاویزات کی جانچ پڑتال اور مکمل انکوائری کے بعد کلین چٹ دی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے لیے امریکی سفارتخانے میں ویزوں کی درخواستیں جمع کرائی تھیں، جس کے بعد امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے قومی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے تمام کوائف طلب کیے اور3 ماہ کی انکوائری رپورٹ کے بعدکھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کیے، ایونٹ امریکا کے شہر نیویارک میں 13 سے 17دسمبر تک منعقد ہو گا، محمد دورشم،کاشف آصف، احمدعلی، عمر، بشیر، علی مجتبیٰ شاہ بخاری، محمد سلمان ہاشمی، منیجر محمد منصوراور کوچ آصف خان ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے خازن محمد منصور کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ صوبے کے کھلاڑی امریکا میں اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کے عملے نے سوال کیا کہ ''کیا ٹیم امریکا سے واپس لوٹے گی؟'' ہم نے جواب میں کہا کہ اسکواش میں ہمارے ہیروز کا نام ہے، ہمارے ملک میں انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے کے برابر ہیں،کھلاڑیوں کو مواقع چاہئیں، انھوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ایونٹ میں شر کت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔