دیدار جلبانی اور طلبا کے قتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا

وارداتوں کے خالی خولوں میں مماثلت،ایک ہی گروہ کے ملوث ہونے کا امکان

پولیس واقعاتی شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

KARACHI:
مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ان کے محافظ کے قتل اور جامعہ کراچی کے 2 طالبعلموں کے قتل کی واردات میں ایک ہی اسلحہ استعمال کیا گیا۔

اس بات کا انکشاف منگل کو مبینہ ٹائون تھانے کی حدود این ای ڈی یونیورسٹی سی این جی اسٹیشن کے قریب سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبرAQI-430 فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ سر فرار علی بنگش کے قتل کے جائے وقوع سے ملنے والے9 ایم ایم پستول کے9 خالی خولوں کے تجزیے کے دوران ہوا۔




پولیس ذرائع کے مطابق علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کے قتل اور 29 نومبر کو مسکن چورنگی کے قریب کراچی یونیورسٹی کے2 طالبعلموں کے قتل کے جائے وقوع سے ملنے والے9 ایم ایم پستول کے5 خالی خول مماثلت رکھتے ہیں قتل کی ان دونوں وارداتوں میں ایک ہی اسلحہ استعمال کیا گیا ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے، پولیس واقعاتی شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں۔
Load Next Story