جاپان کے ٹاپ شمشیر زن گھروں پر کھانا فراہم کرنے لگے

وہ اب اپنے ملک میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بے چین تھے

جاپان کے ٹاپ شمشیر زن گھروں پر کھانا فراہم کرنے لگے ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

جاپان کے ٹاپ شمشیر زن ریو میاک 'ڈلیوری مین' بن گئے انھوں نے اپنا دھاتی ماسک رکھ کر سائیکل پر لوگوں کو گھروں پر کھانے کی فراہمی کا کام شروع کردیا۔


29 سالہ ریو میاک 2012 کے لندن اولمپکس میں ٹیم فوائل میں سلور میڈل جیت چکے، وہ اب اپنے ملک میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بے چین تھے مگر کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو گیمز ایک برس کیلیے ملتوی ہوگئے، انھوں نے خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کیلیے ڈلیوری کا کام شروع کردیا ہے، ریومیاک نے کہا کہ میرا مقصد صرف رقم حاصل کرنا نہیں بلکہ خود کو متحرک رکھنا بھی ہے۔
Load Next Story