بنوں میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا راکٹوں سے حملہ ایک اہلکار شہید ایک زخمی
40 سے 50 شدت پسندوں نے بنوں میں ممشکیل پولیس چوکی پر 10 راکٹ فائر کئے، پولیس
بنوں شہر کے قریب پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 40 سے 50 شدت پسندوں نے بنوں میں ممشکیل پولیس چوکی کا محاصرہ کیا اور 10 راکٹ فائر کئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ممتاز اعظم شہید ہوگیاجبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ شدت پسندوں نے 45 منٹ تک پولیس چوکی کا محاصرہ کئے رکھا تاہم پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن اور چھاپے جاری ہیں۔