خیبر پختونخوا حکومت کا عام تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع کا اعلان
پیٹرول اور سی این جی پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان خیبرپختون خوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عام تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے عام تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے، تمام ضروری سرکاری دفاتر کے علاؤہ دیگر دفاتر 31 مئی تک بند رہیں گے، عام تعطیلات میں توسیع کا مقصد کورونا کے خطرات کو کم سے کم کرنا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے پی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مشیراطلاعات کے پی اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کی مشکلات کو کم کرنا اور معیشت کا پہیہ چلانا ہے، خیبر پختونخوا میں عوامی سہولت کی خاطر پیر سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، تمام اضلاع کے کمشنرز،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گے، ضلعی انتظامیہ، ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
اجمل وزیر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سے پابندی ہٹانے کے بعد تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نیا کرایہ وصول کیا جائے گا، کمشنرز حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے، ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے، ایسے روٹ جو مختلف ڈویژنوں کی حدود میں ہوں، انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا۔
ترجمان خیبرپختون خوا کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، اور پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کے تمام پیٹرول اور سی این جی پمپس 4 بجے کے بعد پابندی سے مستنٰی ہوں گے اور اب پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے حجام اور سیلون شاپس ایس او پیز کے ساتھ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، حجام اور سیلون میں صرف ضروری سروس ہئیر کٹنگ اور شیو بنانے کی اجازت ہوگی، دکانوں پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائیگا۔سروس فراہم کرنے والا اور سروس لینے والا دونوں صابن سے ہاتھ دھونا یقینی بنائیں گے اور فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے، ہجوم بنانے سے پرہیز کیا جائے گا اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سروس فراہم کرنے کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء سینٹائزر سے صاف کرنا لازمی ہوگا، شاپس کے ویٹنگ روم میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور دکانوں کے دروازے اور کھڑکیاں کھلے رکھنے ہونگے اسکے علاوہ سروس فراہم کرنے والی کرسی سمیت شاپس کے تمام فرنیچر کو ڈس انفیکٹ کیا جائیگا اور تولیہ کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔