عمران خان کا کوئی وژن نہیں ان کا ڈرون ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے رانا ثنا اللہ

ٹرک روکنے اور سامان چوری کرنے سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے، حملے روکنے کےلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، رانا ثنااللہ

چیئرمین نادرا سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے، رانا ثنااللہ فوٹو فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک تحریک انصاف کا ڈرون ڈرامہ فلاپ ہوگیاہے ڈرون روکنے کےلیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنے کا مقصد ڈرون حملوں کو روکنا بتایا تھا، لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ اس سے قومی انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کاکوئی وژن نہیں ہے یہ بات ان کے فیصلوں سے عیاں ہے، تحریک انصاف کا ڈرون ڈرامہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ حیات آباد میں ٹرک روکنے اور اُن میں سے سامان چوری کرنے سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے، حملے روکنے کےلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

چیئرمین نادرا سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کلیدی عہدوں پر فائز لوگوں کوتبدیل کرنے کااختیار ہوتا ہے، چیئرمین نادرا کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے، عدالت اس سلسلے میں جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔
Load Next Story