ٹرین چلانے سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کو ہوگا وزیر ریلوے

جہازوں اور بسوں کو چلنے اجازت دے دی توریلوے نے کیا بگاڑا ہے،شیخ رشید

ریلوے بحالی میں سندھ اور بلوچستان سے رکاوٹ ہے، وزیر ریلوے ۔ فوٹو : اے پی پی

USTA MOHAMMAD:
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی توریلوے نے کیا بگاڑا ہے۔

راول پنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہوائی جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی توریلوے نے کیا بگاڑا ہے، ٹرین چلانے کیلئے وزیراعظم کی اجازت کا منتظر ہوں، مراد علی شاہ سے بات کر سکتا ہوں لیکن پاکستان ریلوے وفاق کا معاملہ ہے،اس بارے میں جب بھی بات کروں گا عمران خان اور اسد عمر سے بات کروں گاَ۔


شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی بحالی میں زیادہ سندھ اور بلوچستان سے رکاوٹ آرہی ہے، وزیراعظم سے رابطے کے بعد منگل کو ٹرین چلانے یا نہ چلانے کے حتمی فیصلے اعلان کردیں گے، پندرہ دن بعد ٹرین چلنے کی اجازت دیں گے تو پھرٹرین کی چھتوں پر بھی لوگ ہوں گے، غریب کی سواری کو مذاق بنایا جارہا ہے، پرسوں اگر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ ہوا تو کراچی میں ہی لوگ سندھ حکومت کے خلاف بات کریں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31 جولائی تک دونوں جانب جھاڑو پھرے گا، نیب قانون میں ترامیم کو ووٹ نہیں دوں گا، ن لیگ اور پی پی چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نیب قانون میں ترمیم کرے لیکن جو بھی یہ کام کرے گا وہ عوام کی نظروں میں خراب ہوگا۔

Load Next Story