پشاور چڑیا گھر میں  قیمتی زرافہ مرگیا

زرافے کی موت وائرل انفیکشن سے ہوئی، فی الحال کورونا کی تصدیق نہیں کرسکتے، ڈائریکٹر چڑیا گھر

زرافے کو دو سال پہلے افریقہ سے لایا گیا تھا ۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور چڑیا گھر میں قیمتی افریقی زرافہ مرگیا۔

پشاور چڑیا گھر میں قیمتی مادہ زرافہ مرگئی جو 2 سال قبل افریقہ سے یہاں چڑیا گھر لائی گئی تھی، مادہ زرافہ گزشتہ شب سحری کے وقت چڑیا گھر میں مری ہوئی تھی اور اس کی عمر 3 سال تھی، چڑیا گھر میں اب 3 زرافہ رہ گئے ہیں۔




ڈایکٹر چڑیا گھر افتخار الزمان کے مطابق مادہ زرافے کی موت وائرل انفیکشن سے ہوئی تاہم لیب ٹیسٹ آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہہ سکیں گیں جب کہ کورونا سے موت کی تصدیق فی الحال نہیں کرسکتے، لیب ٹیسٹ آنے کا انتظار ہے۔
Load Next Story