اسرائیل میں چین کے سفیر کی پُراسرار موت
ابتدائی اطلاعات میں چینی سفیر کی موت کا سبب دل کا دورہ قرار دیا جارہا ہے تاہم حکام نے حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے
اسرائیل میں چین کے سفیر کی پُراسرار موت اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ اور پولیس بتایا ہے کہ اسرائیل میں چین کے سفیر دو وی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے ابھی تک ان کی موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کے ترجمان مکی روزنفلیڈ نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں ہرزلیہ کے علاقے میں چینی سفیر علی الصباح اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔ پولیس ان کی موت کے اسباب تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کرچکی ہے۔ میڈیا کی ابتدائی اطلاعات میں چینی سفیر کی موت کا سبب دل کا دورہ قرار دیا جارہا ہے تاہم حکام نے ابھی تک کسی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ چینی سفیر کی موت کا واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دو دن بعد ہوئی ہے اور سفیر نے اس دورے کے دوران امریکا کی جانب سے اسرائیل میں چینی سرمایہ کاری پر تحفظات اور کورونا وبا سے متعلق چین کی جانب سے معلومات چھپانے کے بیان پر اظہار مزمت بھی کیا تھا۔
چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق 57 سالہ دو وی کو فروری میں اسرائیل کا سفیر مقرر کیا گیا تھا اس سے قبل وہ یوکرائن میں بھی سفیر کی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں۔