فلورملزایسوسی ایشن کا غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

ہڑتال کے فیصلے میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی فلور ملز ہمارے ساتھ ہیں، عہدے داران کی پریس کانفرنس

فلور ملز کی گاڑیوں کو جبراً رکوا کر حکومت نے گندم اپنے سینٹرز پر اتروائی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ۔ فوٹو، فائل

HONG KONG:
فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عبد الرؤف مختار کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ فیصلہ حکومتی رویہ کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ رواں ماہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار سے لے کر افسران تک کو پیسے دے کر گندم فلور ملز پر پہنچی۔ فلور ملز کی گاڑیوں کو جبراً رکوا کر حکومت نے گندم اپنے سینٹرز پر اتروائی۔


یہ بھی پڑھیے: فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز کے اندر غیر قانونی طور پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکومتی اہل کار گندم قبضے میں لے کر ایسے خبر نشر کرتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔حکومت نے سرگودھا، ڈی جی خان اور ملتان سمیت دیگر اضلاع میں چھاپے مار کر ہماری تزلیل کی۔ حکومت کہتی ہے کہ ہم گھوسٹ ملز کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ہڑتال کے فیصلے میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی فلور ملز ہمارے ساتھ ہیں۔
Load Next Story