وینزویلا کو تیل کی فراہمی روکنے پر نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا ایران کی دھمکی
تیل بردار ایرانی جہازوں پر تقریباً 2000 ارب ایرانی ریال مالیت کا تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں
KUTKAI, MYANMAR:
ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کےلیے بھیجے گئے تیل بردار ایرانی جہاز روکنے کی کوشش کی تو نتائج کا ذمہ دار بھی امریکا ہی ہوگا۔
خبروں کے مطابق اس وقت بحیرہ کریبین میں کم از کم پانچ تیل بردار ایرانی جہاز وینزویلا کی طرف محوِ سفر ہیں جن پر تقریباً 2000 ارب ایرانی ریال کی مالیت کا تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔
امریکی بحریہ نے بحیرہ کریبین میں اپنے جنگی جہاز تعینات کرنا شروع کردیئے ہیں جن کا مقصد ایرانی آئل ٹینکرز کو وینزویلا پہنچنے سے روکنا ہے جس پر ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی امریکی کوشش کا ایران کی جانب سے ''فوری اور بھرپور جواب'' دیا جائے گا۔