اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گھر میں قرنطینہ ہو گئے ہیں
عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما غلام بلور کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گھر میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بہت سے سیاسی و سماجی رہنما اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں، اور ان میں سرفہرست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کی منگلا شرما، اور ایم ایم اے کے سید عبدالرشید، وزیرتعلیم سندھ سعید غنی، کے پی کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، سینیٹر مرزامحمد آفریدی، اور وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی شامل ہیں۔