کورونا فنڈ میں ہرایک روپے کے عطیہ پرحکومت 4 روپے شامل کرے گی وزیراعظم

کورونا فنڈزکی تقسیم میں شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا، عمران خان

کورونا فنڈزکی تقسیم میں شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا، عمران خان فوٹو:فائل

LONDON:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔


وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کہا گزشتہ روزاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والے کیٹیگری4 کے مزدوروں سے ملاقات کی، میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کوان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پرحکومت کی جانب سے4 روپے فنڈمیں شامل کیے جائیں گے، احساس ایمرجنسی کیش کی شفافیت کے تمام ضابطےاس فنڈ کے تحتCategory-4 کی ادائیگیوں پرلاگوہوں گے۔
Load Next Story